• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
Live Election 2018

دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں، اسفندیار ولی

شائع July 18, 2018

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے صوابی میں انتخابی مہم کا دوبارہ اغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اگر اسفندیار پر بھی دھماکا ہو جائے تو میرے کارکن الیکشن لڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو لالٹین سے خوف ہے اس لیے لالٹین کو ووٹ دیں یہی شہیدوں کے خون کا بدلہ ہے۔

اسفندیار ولی نے کہا کہ عمران خان نے سیاست سے شائستگی کو نکال دیا۔

سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے کارکنوں کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر اپنے ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک پیپلزپارٹی والوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں حالانکہ وہ خود بھی تو پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر وزیر رہ چکے ہیں ان کے گھر پر بھی پی پی پی کا جھنڈا ہوتا تھا۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025