• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Election 2018

بلوچستان عوامی پارٹی کا منشور جاری،’کوئٹہ میں 100 ڈیمز تعمیر کریں گے‘

شائع July 17, 2018 اپ ڈیٹ July 18, 2018

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے انتخابی منشور جاری کر دیا جس میں تعلیم، امن و امان اور گڈ گورننس ترجیحات میں شامل ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال نے پارٹی منشور کا اعلان کرتے ہوئے بی اے پی کی تین اولین ترجیحات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں میں امتیازی کارڈ کا اجراء کیا جائے گا جس کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کو مفت علاج اور تعلیم کی سہولت کے ساتھ ساتھ سستے راشن کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

جام کمال نے منشور پڑھتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بڑھتی ہوئی آبی قلت کے پیش نظر کوئٹہ میں 100 ڈیمز تعمیر کیے جائے گے، تاکہ زیر زمین پانی کی سطح کو بلند کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ بی اے پی کے منشور میں خواتین اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، کھیلوں اور صوبے کی معیشت کو فروغ دینے اور صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے بھی نکات درج ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024