• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
Live Election 2018

’ٹی وی اشتہارات کیلئے پیسے نہیں،فٹ پاتھ پر مہم چلارہے ہیں‘

شائع July 17, 2018 اپ ڈیٹ July 18, 2018

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹی وی اشتہارکے لیے پیسے نہیں اس لیے فٹ پاتھ پر انتخابی مہم چلارہے ہیں۔

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان (آباد) کی ایک تقریب سے سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کسی مصنوعی طریقے سے ایم کیوایم کوالیکشن سے باہرکرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی چلتا ہے تو ملک پلتا ہے لیکن مردم شماری میں شہرکی آدھی آبادی کو ہی غائب کردیا گیا ہے، ورلڈ بینک سے لے کراقوام متحدہ تک کراچی کی آبادی پونے تین کروڑ تسلیم کرتے ہیں مگر مردم شماری میں شہر کی آبادی کو نصف دکھایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024