• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

بھاشا ڈیم متاثرین کی چیف جسٹس سے واجبات کی ادائیگی کی درخواست

شائع July 17, 2018

دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے ڈیم کی تعمیر کے لیے حاصل کی گئی زمین کا معاوضہ ادا کیے جانے کی یقین دہانی کی درخواست کردی۔

چیف جسٹس نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا جہاں ڈیم کے لیے حاصل کی گئی زمین کے مالکان نے ان سے ملاقات کی اور انہیں متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کے لیے درخواست پیش کی۔

جسٹس ثاقب نثار نے زمین مالکان کو معاملہ قانون کے مطابق حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

گلگت بلتستان کے عوام نے چیف جسٹس کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں اپنے مسائل سے متعلق درخواستیں پیش کیں۔

واضح رہے کہ 4 جولائی کو سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی فوری تعمیر کے آغاز کے لیے ہدایات جاری کی تھیں اور عوام، بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اس مقصد کے لیے عطیات دینے کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں: ’دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کے تعمیری فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں‘

اس کے علاوہ چیف جسٹس نے عطیات دینے کے عمل کا آغاز کرتے ہوئے ڈیمز کی تعمیر کے لیے اپنی طرف سے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے نائب گورنر شمس الحسن کا کہنا تھا کہ عطیات جمع کرانے کے لیے اسٹیٹ بینک کے تمام فیلڈ دفاتر، کمرشل بینکوں اور مائیکروفنانس بینکوں میں اکاؤنٹس کھولے جاچکے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ عطیات، بینکوں میں نقد پیسے جمع کرانے کے علاوہ آن لائن بھی جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیموں کی تعمیر کیلئے پیسہ دینے والوں کے ہاتھ چومنے چاہئیں، چیف جسٹس

عطیات دینے میں کسی مشکل کی صورت میں عوام اسٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن 273-727-111 پر رابطہ کر سکتے ہیں، جبکہ کمرشل بینکوں سے بھی ان کی متعلقہ ہیلپ لائنز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

عوام کو ڈیمز فنڈ کے حوالے سے آگاہی دہنے کے لیے ’ایس ایم ایس‘ بھی بھیجے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024