عائشہ گلالئی، عمران خان اور شاہد خاقان عباسی بمقابلہ خواجہ سرا
اس بار جہاں انتخابات میں پہلی بار قومی اسمبلی کی جنرل نشتوں پر 170 خواتین امیدوار مردوں کا مقابلہ کرتی نظر آئیں گی۔
وہیں اس الیکشن میں خواجہ سرا بھی بااثر اور تجربہ کار سیاستدانوں کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 سے بھی اس بار پاکستان کے اہم ترین سیاستدانوں کے خلاف ایک خواجہ سرا بھی انتخابی میدان میں اترے گا۔
این اے 53 سے اس بار خواجہ سرا ندیم کشش بھی الیکشن لڑیں گے، جن کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی سمیت دیگر اہم سیاستدانوں سے ہوگا۔
اس حلقے سے مجموعی طور پر 34 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں ملک کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی شامل ہیں۔
اس خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں: