• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Election 2018

’(ن) لیگ کے انتخابی اشتہار کے ساتھ عمران خان کی تقاریر پر بھی پابندی لگائی جائے‘

شائع July 17, 2018

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے ایک انتخابی اشتہار پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی تقاریر پر بھی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کی اشتہاری مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے پارٹی کے ایک اشتہار پر جس زیان کے استعمال کی وجہ سے پابندی لگائی گئی، وہی زبان عمران خان پچھلے 5 سال سے اپنے جلسوں میں استعمال کر رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم اس اشتہار پر پابندی کے خلاف شکایت درج کرا رہے ہیں جس میں ہم یہ مطالبہ کریں گے کہ اگر (ن) لیگ کے اس اشتہار پر پابندی لگائی جارہی ہے تو عمران خان کی تقاریر پر بھی پابندی لگائی جائے۔‘

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024