• KHI: Fajr 4:51am Sunrise 6:10am
  • LHR: Fajr 4:10am Sunrise 5:34am
  • ISB: Fajr 4:10am Sunrise 5:37am
  • KHI: Fajr 4:51am Sunrise 6:10am
  • LHR: Fajr 4:10am Sunrise 5:34am
  • ISB: Fajr 4:10am Sunrise 5:37am
Live Election 2018

سندھ سے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی واحد اور پہلی خاتون امیدوار

شائع July 17, 2018

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ سے رواں ماہ 25 جولائی کوہونے والےعام انتخابات میں 130 جنرل نشستوں پراگرچہ مجموعی طور90 سے زائد خواتین انتخابات لڑتی نظر آئیں گی۔

تاہم سندھ کے ضلع جیکب آباد کے صوبائی حلقے پی ایس 2 سے پہلی بار پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) شہید بھٹو کی جانب سے ایک خاتون کو انتخابی میدان میں اتارا گیاہے۔

یہی نہیں بلکہ حیران کن طور پر وہ اپنی پارٹی کی بھی واحد خاتون امیدوار ہیں کیوں کہ اس بار ان کی پارٹی کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو بھی انتخابات میں حصہ نہیں لے رہیں۔

فیروزہ لاشاری سندھ کے ایک ایسے علاقے سے طاقتور اور بااثر مردوں کے مقابلے انتخابی میدان میں اتریں گی، جہاں غیرت کے نام پر خواتین کا قتل یا چھوٹی چھوٹٰی باتوں پر ان کا استحصال کرنا عام بات ہے۔

فیروزہ لاشاری جس حلقے سے انتخاب لڑ رہی ہیں، اس حلقے سے ان کے علاوہ دیگر 15 امیدوار بھی میدان میں اتریں گے۔

پی ایس 2 کی کم عمر ترین امیدوار فیروزہ لاشاری کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے سہراب خان سرکی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے طاہر حسین کھوسو، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے شاہ محمد سید، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے مولا بخش اور تبدیلی پسند پارٹی پاکستان (ٹی پی پی پی) کے محمد شریف سمیت دیگر امیدواروں سے ہوگا۔

—فوٹو: فیروزہ لاشاری فیس بک
—فوٹو: فیروزہ لاشاری فیس بک

اس خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں:

سندھ سے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی واحد اور پہلی خاتون امیدوار

کارٹون

کارٹون : 15 اپریل 2025
کارٹون : 14 اپریل 2025