• KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:43pm
  • ISB: Maghrib 6:27pm Isha 7:51pm
  • KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:43pm
  • ISB: Maghrib 6:27pm Isha 7:51pm
Live Election 2018

انتخابی مہم کے دوران آصفہ بھٹو کی بے نظیر جھلک

شائع July 17, 2018

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے لیاری کا دورہ کیا ہے، جہاں ان کی تقریر کے دوران ان میں والدہ کی جھلک دیکھی گئی۔

آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 246 کا نہ صرف دورہ کیا، بلکہ وہاں کارنر میٹنگ بھی کی اور ایک جلسے سے بھی خطاب کیا۔

ان کے لیاری دورے کے دوران کوئی احتجاج نہیں دیکھا گیا، بلکہ عوام نے بے نظیر کی بیٹی کا اس کی والدہ کی طرح استقبال کرکے اپنی وفا کو برقرار رکھا۔

آصفہ بھٹو نے لیاری دورے کے حوالے سے ٹوئیٹ کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ عوام نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ 25 جولائی کو پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ دیں گے۔

آصفہ بھٹو نے لیاری کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے والدہ کی طرح عوام کو جوش دلانے کے لیے نعرے بھی لگوائے۔

لیاری دورے کے دوران ان کے ساتھ اپنی خالہ صنم بھٹو بھی تھیں۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں:

لیاری میں بلاول پر پتھراؤ کے بعد آصفہ بھٹو کی بے نظیر جھلک

کارٹون

کارٹون : 30 مارچ 2025
کارٹون : 29 مارچ 2025