• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’پیپلز پارٹی نے سندھ کو بھوک اور افلاس کے سوا کچھ نہیں دیا‘

شائع July 17, 2018

سکھر: جماعت اسلامی (جے آئی) کے امیر اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کئی برسوں سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو ایوانوں میں بھیج رہے ہیں لیکن بدلے میں غریب اور مجبور حمایتیوں کو صرف غربت، بھوک اور بیروزگاری دی گئی۔

جیکب آباد میں تکندی باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ایک مرتبہ پر انہیں ووٹ دینا سانپ کو دودھ پلانے کے مترادف ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اپنے ووٹرز کو غلام سمجھتے تھی لیکن اب یہ غلام جاگ چکے ہیں اور انہوں نے پولیس اور سرکاری حکام کے خلاف آواز بلند کرنا شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کے لیے یہ ناممکن ہوگیا ہے کہ وہ سرکاری دفتر میں بغیر رشوت یا سفارش کے کچھ کام کروا سکے۔

اس موقع پر انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ این اے 196 سے ایم ایم اے کے امیدوار ڈاکٹر اے، جی انصاری، پی ایس 1 (جیکب آباد) سے حاجی دیدار لاشاری اور پی ایس 2 (تھل) سے سید شاہ محمد شاہ کو کامیاب کرائی اور پیپلز پارٹی کے مظالم کا خاتمہ کریں۔


یہ خبر 17 جولائی 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (2) بند ہیں

amarah Jul 17, 2018 09:16pm
Right
amarah Jul 17, 2018 09:17pm
Vote for MMA

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024