• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
Live Election 2018

پرویز خٹک کا پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے نامناسب لفظوں کا استعمال

شائع July 17, 2018 اپ ڈیٹ February 25, 2021

انتخابات قریب آتے ہی جہاں ایک طرف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ووٹروں کو راغب کرنے کا سلسلہ جاری ہے وہیں سیاستدان اس دفعہ ووٹرز کو دھمکاتے ہوئے بھی نظر آئے، اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ خورشید شاہ اور سراج درانی کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے۔

ا سکے ساتھ حریف جماعتوں پر تنقید کا سلسلہ بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا، حال ہیں میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پشتو زبان میں پاکستان پیپلز پارٹی کو نامناسب انداز میں تنقید کا نشانہ بنا ریے ہیں۔

معروف صحافی گل بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پرویز خٹک کی ویڈیو اور اور اس کے ہمراہ ان کے بیان کا اردو ترجمہ ٹویٹ کیا۔

پرویز خٹک کے اس بیان پر صحافیوں، عام عوام اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ پرویز خٹک اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہ چکے ہیں، اور آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-25، نوشہرہ 1 جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی کے-61 اور پی کے-64 سے پاسکتان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024