عدالتوں میں تاحال کاغذات نامزدگی سے متعلق مقدمات نہیں نمٹائے جا سکے
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ عدالتوں میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 100 سے زائد انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ آنا باقی ہے جو کہ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کے لیے ایک بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
ای سی پی کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ عدالتوں میں مجموعی طور پر 108 انتخابی امیدواروں کے مقدمات زیر سماعت ہیں، صرف 81 مقدمات سندھ میں ہیں، جس پر کمیشن کو دباؤ کا سامنا ہے کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے متعدد حلقوں کے لیے بیلٹ پیپر کی پرینٹنگ جزوی طور پر روک دی جائے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایک درجن سے زائد مقدمات لاڑکانہ بینچ میں زیرسماعت ہیں جس میں سے ایک مقدمے کی سماعت 24 جولائی مقرر ہے، یعنی پولنگ کے دن سے ایک روز قبل جبکہ متعدد مقدمات کی سماعت 17 اور 19 جولائی ہے۔
خبر سے متعلق مزید پڑھیں:
عدالتوں میں زیر سماعت 100 مقدمات سے انتخابات میں تاخیر کا خطرہ