انتخابات اور سیاسی منظر نامہ
عام انتخابات کے سلسلے میں جاری انتخابی مہم کے دوران جہاں ایک طرف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک جماعت کو آزادانہ ماحول فراہم کرنے کا الزام لگایا جارہا تو وہیں دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان انتخابات 2018 کو سب سے اچھےانتخابات قرار دے رہے ہیں۔
عمران خان کے حالیہ بیان اور موجودہ سیاسی منظر نامے کی عکاسی ڈان میں شائع یہ کارٹون کرتا نظر آتا ہے، جس میں تحریک انصاف کے نشان کو آزاد اور دیگر جماعتوں کے نشانات کو ایک جیل میں قید دکھایا گیا ہے۔
