ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف انتخابی مہم کے دوران بینڈ باجے اور آتش بازی کے استعمال پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
شیخ رشید نے انتخابی مہم کے دوران راولپنڈی میں اپنے حلقے میں بینڈ باجے کے ساتھ ایک منفرد انداز میں دورہ کیا، جبکہ اس دوران عوامی مسلم لیگ کے کارکنان کی جانب سے آتش بازی بھی کی گئی۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پولیس حرکت میں آئی اور تھانہ سٹی میں شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔