• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
Live Election 2018

کالعدم تنظیموں کو انتخاب لڑنے کی اجازت کیسے دی گئی، رضاربانی

شائع July 17, 2018

سینیٹ اراکین نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے حکومت پر شدید تنقید کرتےہوئے تشویش کا اظہار کیا کہ کالعدم تنظمیوں کے 25 افراد بھی اسمبلی میں آگئے تو ایوان کا ماحول کیا ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں اراکین نے انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کے واقعات پر نگراں حکومت کوآڑھے ہاتھوں لیا اور وزیرداخلہ کی عدم موجودگی پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

سابق چیئرمین رضاربانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور فوجی سربراہان نیکٹا کی رپورٹ سے آگاہ ہوں گے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو خطرہ ہے اس کے باوجود قومی سلامتی کمیٹی کے تینوں اجلاس میں معیشت پر بات ہوئی جبکہ سیاست دان اور سیاسی کارکن ریلو کٹوں کی طرح پڑے ہیں لیکن یہ اہم نہیں تھا۔

انھوں نے کہا کہ وزیر داخلہ بتائیں کہ کالعدم تنظیموں کو انتخاب لڑنے کی اجازت کیسے دی گئی، فیض آباد پر دھرنا دینے والی جماعت کے 150 قومی اسمبلی کے لیے امیدوار ہیں اسی طرح اللہ اکبر جماعت کے بھی امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ریاست کی ترجیحات کیا ہیں؟، ریاست نے یہ طے کر لیا ہے کس کو کچلنا ہے اور کس کو طاقت ور کرنا ہے لیکن ان ترجیحات کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ:نادرگرامانی

خبرکی تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025