Live Election 2018

یہ انتخابات 'انتہائی گندے' ہوں گے، ایچ آر سی پی کی رپورٹ

شائع July 17, 2018

انسانی حقوق کمیشن برائے پاکستان (ایچ آر سی پی) نے رواں ماہ عام انتخابات میں ’کھلے عام، جارحانہ اور ڈھٹائی سے‘ انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے سے خبر دار کردیا۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق نمایاں سماجی کارکن آئی اے رحمٰن کا کہنا ہے کہ ملک کے جمہوری راج سے شورش زدہ رشتے میں یہ انتہائی ’گندے انتخابات‘ ہوں گے۔

ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں مختلف انتباہ جاری کیے جن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کارکنان کو اپنی وفاداریاں تبدیل کرنے اور ان کے چند امیدواروں کو نشست سے دستبردار ہونے کے الزامات شامل ہیں۔

ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں الیکشن کمیشن کے 3 لاکھ 50 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کو انتخابات کے دن پولنگ اسٹیشن کے باہر تعینات کرنے کے فیصلے پر سوال اٹھایا۔

انسانی حقوق کمیشن کی بانی رکن حںا جیلانی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کو انتخابی مہم کی حفاظت کے لیے تعینات کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دہشت گرد قوتوں کو ختم ہوجانا تھا تاہم یہ اب بھی موجود ہیں اور جہاں چاہیں حملہ کرسکتی ہیں۔

خبر کی مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2025
کارٹون : 25 دسمبر 2025