• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
Live Election 2018

خضدار:مسلم لیگ (ن)، بلوچستان عوامی پارٹی کے درمیان انتخابی اتحاد

شائع July 16, 2018 اپ ڈیٹ July 17, 2018

بلوچستان میں خضدارکی ایک قومی اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گیا۔

انتخابی اتحاد کے تحت این اے 269 میں میر خالد بزنجو، پی بی 38 میں نواب ثنا اللہ زہری اور پی بی 39 خضدار نال سے آغا شکیل احمد درانی دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ حلقہ این اے269 خضدار سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار میر عبدالرحمن زہری ، بی اے پی کے امیدوار میر خالد بزنجو کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سابق وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ خان زہری کے حق میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ بی پی 38 سے بی اے پی کے نامزد امیدوار میر گل خان ساسولی دستبردار ہوگئے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کے ایک اور حلقہ پی بی 39 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار میر عبدالرحمن زہری نے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار آغا شکیل احمد درانی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ علاقے سے پسماندگی کے خاتمے اور ملکی مفادات کی خاطر یہ انتخابی اتحاد قائم ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025