تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار کا انتقال، پی ایس 87 کے انتخابات ملتوی
کراچی کے علاقے ملیر-1 میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 87 پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار شریف احمد خان کے انتقال کرجانے کے باعث پی ایس 87 کے انتخابات ملتوی کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق انتخابات کو الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 73(1) کے تحت ملتوی کردیا گیا۔
اعلامیے میں پی ایس 87 کے ریٹرننگ افسر پردیپ کمار کا کہنا تھا کہ حلقے میں انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پر کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ شریف احمد خان جمعے کے روز نیشنل ہائی وے پر ایک تیز رفتار ٹرک سے ٹکر کے باعث زخمی ہوگئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شریف احمد خان کو زخمی حالت میں جناح پوسٹ میڈیکل گریجویٹ ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔











لائیو ٹی وی