• KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
Live Election 2018

مسلم لیگ (ن) نے انسداد دھاندلی نظام متعارف کرادیا

شائع July 16, 2018

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات میں کسی بھی قسم کی دھاندلی کو روکنے کے لیے انسداد دھاندلی نظام (اے آر ایس) متعارف کرا دیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے اے آر ایس کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی قومی سیاسی جماعت نے باقاعدہ انتخابی دھاندلی سے نمٹنے کے لیے ایک نظام متعارف کروایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ آزادانہ طریقے سے الیکشن کروائے دھونس اور دھاندلی کو برداشت نہیں کریں گے اور ہم اینٹی رگنگ مہم کا آغاز کررہے ہیں۔

مہم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اے آر ایس کے تحت دھاندلی کی تمام شکایات 4 مختلف طریقوں سے ارسال کی جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار، لائرز فورم، مسلم لیگ ن کے مرکزی میڈیا کمیٹی کے تحت سوشل میڈیا ٹیم اور الیکشن آبزرور، فافین، یورپین یونین اور دولت مشترکہ کی شمولیت سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دھاندلی سے متعلق شکایات کیمرے کے ذریعے ریکارڈنگ اور دیگر ذرائع سے حاصل ثبوت کی صورت میں بھیجی جائیں گی۔

رپورٹ: عارف ملک

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025