عام انتخابات: اے پی ایم ایل کے صدر عمران خان کے حق میں دستبردار
آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے صدر ڈاکٹر امجد نے اسلام آباد کے 2 حلقوں اور ساہیوال کے ایک حلقہ سے عمران خان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ ہماری جماعت ملک بھر سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے، بڑے قومی مقصد کے لئے اسلام آباد کے حلقوں سے عمران خان کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مشترکہ نظریات کی بنیاد پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آل پاکستان مسلم لیگ کے سرپرست اعلیٰ سید پرویز مشرف کے ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے نظریے کے قریب تر ہے، مستقبل میں مشترکہ نظریات کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر کام کرسکتے ہیں۔
ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ ملک کے دیگر تمام حلقوں سے انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے اور این اے 1 (چترال) سے وہ اے پی ایم ایل کے امیدوار کے طور پر انتخابی مہم جاری رکھیں گے اور فتح حاصل کریں گے۔
انہوں نے اسلام آباد اور ساہیوال سے اپنی انتخابی مہم کے کوآرڈینیٹرز کو ہدایت کی کہ وہ عمران خان کو سپورٹ کریں اور ان کی کامیابی کے لئے کام کریں۔











لائیو ٹی وی