الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کے جرائم اور سزا کا تعین کرلیا
الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) نے انتخابی عملے کے جرائم اور سزا کا تعین کرلیا۔
ای سی پی کے مطابق انتخابی عملے کا کوئی اہلکار کاغذات میں ردوبدل کرے یا جان بوجھ کر بیلیٹ پیپر پر سرکاری مہر کو خراب کرے تو یہ جرم ہوگا۔
اس کے علاوہ بیلیٹ پیپر اٹھانا، دوسرا بیلیٹ پیپر ڈالنا، بیلیٹ باکس کی سیل توڑنا، مہر کے ساتھ جعل سازی بھی جرم تصورکیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عملے کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔
اسی طرح ووٹر کو مجبور کرنا، ووٹ اور انتخابی نتائج پراثرانداز ہونا غیر قانونی ہوگا، ان جرائم میں انتخابی عملے کو 2 سال قید 1 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔