• KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:43pm
  • ISB: Maghrib 6:27pm Isha 7:51pm
  • KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:43pm
  • ISB: Maghrib 6:27pm Isha 7:51pm
Live Election 2018

ملک کا اگلا وزیر اعظم کراچی سے منتخب ہوگا؟

شائع July 16, 2018 اپ ڈیٹ September 4, 2018

اگرچہ ابھی یہ کہنا ناممکن ہے کہ پاکستان کا اگلا وزیر اعظم کون ہوگا اور وہ کہاں سے منتخب ہوکر اسمبلی میں پہنچے گا، تاہم ملک کی 3 بڑی سیاسی جماعتوں کے نامزد وزیراعظم کے امیدوار اس بار ملک کے سب سے بڑے شہر اور سندھ کے دارالحکومت کراچی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

اس بار سندھ کے دارالحکومت سے جہاں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پہلی بار انتخابات میں حصہ لے کر اپنی سیاسی اننگز کی شروعات کرنے جا رہے ہیں، وہیں پہلی بار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھی پہلی بار کراچی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان بھی اس بار کراچی سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری زندگی کا پہلا الیکشن اپنی پارٹی کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے لیاری سے لڑیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے حلقے این اے 146 لیاری سے میدان میں اتریں گے، جہاں ان کے مد مقابل مجموعی طور پر 16 امیدوار انتخابی اکھاڑے میں اتریں گے۔

بہادرآباد، گلستان جوہر اور گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں پر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقے این اے 243 سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت مجموعی طور 15 امیدوار میدان میں اتریں گے۔

عمران خان کے مد مقابل دیگر امیدواروں میں پیپلز پارٹی کی شہلا رضا، ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار اور متحدہ مجلس عمل کے اسامہ رضی سمیت دیگر امیدوار شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پہلی بار سندھ کے دارالحکومت سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور وہ اپنی ہی جماعت کے نامزد وزیر اعظم بھی ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں مجموعی طور پر 15 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

شہباز شریف کے مد مقابل دیگر امیدواروں میں تحریک انصاف کے فیصل واوڈا، ایم کیو ایم کے اسلم شاہ اور پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل سمیت دیگر امیدوار میدان میں اتریں گے۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں:

ملک کا اگلا وزیر اعظم کراچی سے منتخب ہوگا؟

کارٹون

کارٹون : 30 مارچ 2025
کارٹون : 29 مارچ 2025