• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی، ڈالر 131 روپے کا ہوگیا

شائع July 16, 2018

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور ایک روز میں ڈالر ساڑھے 7 روپے مزید مہنگا ہوکر اوپن مارکیٹ میں 131 روپے تک پہنچ گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 129 روپے کا فروخت ہورہا ہے۔

کرنسی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما ملک بوستان کے مطابق ڈالر 129 روپے تک پہنچ چکا ہے اور امکان ہے کہ اس کی قیمت آئندہ ایک یا 2 روز میں 130 روپے تک پہنچ جائے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی پاکستان کی درآمدات اور برآمدات میں آنے والے واضح فرق کی وجہ سے کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: روپے کی قدر میں کمی سے متعلق حکومتی فیصلہ کتنا ٹھیک؟ کتنا غلط؟

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی شرح مبادلہ ایڈجسٹ کررہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی کا فیصلہ مشاورت سے ہوتا ہے، تاہم ڈالر کی قیمت کہاں تک جائے گی، یہ مارکیٹ طاقتیں ہی طے کریں گی۔

ادھر کرنسی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما نے کہا کہ ایسے مواقع پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایسا ہی بیان دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 28 جولائی کو سابق وزیرِاعظم نواز شریف اور ان کے اہلِ خانہ کے خلاف پاناما پیپرز کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

رواں برس 14 جون کو انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر ایک موقع پر 122.75 تک کر گئی تھی، تاہم حتمی طور پر 121.39 روپے پر مستحکم ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024