• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر لندن سے لاہور پہنچ گئے

شائع July 16, 2018

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ایون فیلڈ ریفرنس میں مجرم کیپٹن (ر) محمد صفدر اور ان کی اہلیہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر لندن سے لاہور پہنچ گئے۔

تاہم جنید صفدر نے میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لندن: مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نوجوان کو مکا مارنے پر گرفتار

واضح رہے کہ لندن پولیس نے مظاہرہ کرنے والے نوجوان کو مُکا مارنے پر جنید صفدر کو ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر مظاہرین سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور مطالبہ کر رہے تھے کہ پاکستان جانے سے پہلے ایون فیلڈ اپارٹمنسٹس ان کے حوالے کر دیئے جائیں۔

اس دوران ایک شخص نے جنید صفدر اور ان کے کزن زکریا حسین کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے جس پر دونوں مشتعل ہوگئے اور اسے مکا مارا۔

لندن پولیس نے انہیں 3 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا تھا۔

جنید صفدر کی لاہور آمد سے متعلق بتایا گیا کہ مریم نواز نے اپنے بیٹے کو پاکستان بلایا تھا۔

مزید پڑھیں: سیاسی جماعتوں کے ضابطہ اخلاق کے منافی اشتہارات کی تشہیر پر چینلز کو نوٹس

جیند صفدر کی پاکستان میں مصروفیات کے حوالے سے بتایا گیا کہ جلد ہی وپ اپنی والدہ مریم نواز، والد کپیٹن (ر) محمد صفدر اور نانا نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے۔

جیند صفدر کی جانب سے مریم نواز سے ملاقات کے بعد اپنی حکمت عملی کا اعلان کا امکان ہے۔

عمران خان بھی اڈیالہ جیل کے مہمان ہوسکتے ہیں، آصف کرمانی

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان، سابق وزیراعظم نواز شریف سے دشمنی میں تمام حدود پھلانگ چکے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ عمران خان زیادہ خوش نہ ہوں، حالات ہمیشہ یکساں نہیں رہتے، ان کو بھولنا نہیں چاہیے کہ مستقبل میں وہ بھی اڈیالہ جیل کے مہمان ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’کسی جماعت کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کارروائی نہیں کررہے‘

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ’قریبی ساتھیوں کو نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے‘۔

سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف اور مریم نواز سے ملنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے عمران خان پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے دلیرانہ فیصلے سے عمران خان کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024