ووٹ حاصل کرنے کے نت نئے طریقے
پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں کے مختلف حلقوں میں ووٹرز کی توقعات پورا کرنے کے لیے امیدوار نئے طریقے اپنا رہے ہیں اور ووٹرز کو یہ رشوت دینے کے علاوہ ایسے حلف نامے بھی لے رہے ہیں جو سب کو حیران کردے۔
ذرائع کے مطابق پشاور، مردان، صوابی اور خیبر پختونخوا کے مختلف حلقوں میں ووٹ خریدنے کا رجحان پروان چڑرہا ہے اور ان علاقوں میں امیدوار ووٹرز کی توقعات پورا کرنے کے لیے مختلف طریقے اپنا رہے ہیں۔
ووٹرز کو رشوت کے طور پر نقد رقم دینے یا قسم دینے سے بات مکمل نہیں ہوجاتی، چالاک امیدوار نہ صرف ووٹرز سے قرآن پر حلف لے رہے ہیں بلکہ انہیں اس بات کا پابند کرکے قسم بھی لی جارہی ہے کہ اگر انہوں نے ان کے حق میں ووٹ نہیں دیا تو ان کی قانونی شادی ختم ہوجائے گی۔
اس حوالے سے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والے صہبت خان نے بتایا کہ ’ووٹرز کو رقم کی ادائیگی کے بعد امیدوار ووٹ دینے کے لیے ان سے قرآن پر حلف لیتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی کسی چیز کی ضمانت نہیں، جس کے باعث یہ لوگ سماجی، ثقافتی اور مذہبی اہمیت کی لحاظ سے بھی ان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ امیدوار ووٹرز سے وعدہ لیتے ہیں کہ اگر وہ انہیں ووٹ نہیں دیں گے تو ان کی شادی منسوخ ہوجائے گی اور ان کی بیویوں کو طلاق ہوجائی گی۔
خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں