• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
Live Election 2018

الیکشن سے متعلق تمام مسائل سے آگاہ ہیں، سیکریٹری ای سی پی

شائع July 15, 2018

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں الیکشن کمیشن کے افسران اورعام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج کے اعلی افسران، آئی جی ایف سی اور آئی جی پولیس سے رابطہ کیا جائے گا۔

کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر کے دوران بابر یعقوب فتح محمد نے بلوچستان میں الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر نے انھیں الیکشن کمیشن کے دفاتر اور افسران کی سیکیورٹی کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

الیکشن کمشنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور عزم ظاہر کیا کہ بلوچستان میں پر امن اور شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا کہ الیکشن سے متعلق تمام درپیش مسائل سے آگاہ ہیں، بلوچستان میں الیکشن کمیشن کے افسران اور الیکشن 2018 کے امیدواروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج کے اعلیٰ افسران، آئی جی ایف سی اور آئی جی پولیس سے رابطہ کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025