کراچی والوں کے لیے فرشتے نہیں آئیں گے، مصطفیٰ کمال
پاک سر زمین پارٹی(پی ایس پی) کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جو پورے پاکستان کو پالتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی کراچی کے بنیادی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچپسی نہیں رکھتا جس کی وجہ سے آج شہر کچرہ کنڈی میں تبدیل ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی والوں تمھارے مسائل حل کرنے کیلئے آسمان سے فرشتے نہیں آئینگے آپ کو خود صحیح اور غلط میں فرق کرنا ہوگا۔
ان خیالات اظہار سید مصطفی کمال نے کورنگی میں این اے 241، پی ایس 96، اور این 240، پی ایس 94، 95 کے مرکزی الیکشن دفاتر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کراچی والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو تم شہر کے چوکیداروں کو بدلنے کے لیے تیار ہو تو انشا اللہ 26 جولائی کو نئی صبح کا آغاز ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عوام کے پاس پاک سر زمین پارٹی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، اس لیے 25 جولائی کو امن اور ترقی کی علامت ڈولفن کے نشان کو شاندار کامیابی دلا کر ظالموں سے نجات حاصل کرنی ہے۔











لائیو ٹی وی