Live Election 2018

’انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے تیاریاں مکمل‘

شائع July 15, 2018

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان ندیم قاسم نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے آزادانہ ،منصفانہ اور بروقت انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان پرعزم ہے۔

اتوار کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے تمام تر تیاری مکمل ہو چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان آرمی کے تقریبا 3 لاکھ 70 ہزار اہلکاروں کو ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات کیا جائے گا جبکہ 17 ہزار پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان ای سی پی کا کہنا تھا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مبصرین عام انتخابات کے مشاہدے کے لیے پاکستان آ رہے ہیں اس سلسلے میں ای سی پی میڈیا اور دیگر تنظیموں کو ایکریڈیٹیشن کی سہولت بھی فراہم کر رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2025
کارٹون : 25 دسمبر 2025