• KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:43pm
  • ISB: Maghrib 6:27pm Isha 7:51pm
  • KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:43pm
  • ISB: Maghrib 6:27pm Isha 7:51pm

مالیاتی پالیسی کا اعلان، شرح سود میں ایک فیصد اضافہ

شائع July 14, 2018
طارق باجوہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے — فوٹو: ڈان نیوز
طارق باجوہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے — فوٹو: ڈان نیوز

کراچی: اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے مالیاتی پالیسی کا اعلان کر دیا جس کے مطابق شرح سود ایک فیصد اضافے سے ساڑھے 7 فیصد ہوگئی۔

گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے پریس کانفرنس میں آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ درآمدات کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر مسلسل دباؤ پڑھ رہا ہے، جبکہ مہنگائی کی شرح بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’جون کی شرح مہنگائی 5 اعشاریہ 2 فیصد رہی، ایک سال میں 7 فیصد بھی اندازہ لگایا جارہا ہے، جبکہ شرح نمو 5 اعشاریہ 5 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔‘

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ’اب تک 23 ارب ڈالر کی ہی برآمدات کرا سکے ہیں تاہم درآمدات کو گھٹانے لے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک ادھار لے کر معاملات چلاتے آرہے ہیں لیکن اس سلسلے کو جاری رکھنا مشکل ہے، اس لیے شرح سود بڑھا کر طلب کے دباؤ کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔‘

کارٹون

کارٹون : 30 مارچ 2025
کارٹون : 29 مارچ 2025