• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سانحہ مستونگ میں جاں بحق سراج رئیسانی کی نماز جنازہ ادا

شائع July 14, 2018
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما سراج رئیسانی کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کردی گئی جس میں آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

گزشتہ روز مستونگ سانحے میں جاں بحق ہونے والے سراج رئیسانی کی نماز جنازہ کوئٹہ کے موسیٰ اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بھی شرکت کی۔

نماز جنازہ میں سراج رئیسائی کے بڑے بھائی اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی بھی موجود تھے۔

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

سراج رئیسانی کی میت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا گیا اور فوجی جوان تابوت کو اسٹیڈیم کے سبزہ زار میں لائے۔

سیاسی و قبائلی عمائدین، مقامی افراد کی بڑی تعداد اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دہشت گردی کے حملے میں 128 افراد کی ہلاکت کے خلاف آج کوئٹہ سمیت صوبہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں سوگ کا سماں رہا جبکہ شٹر ڈاون ہڑتال کے باعث بیشتر علاقوں میں کاروباری مراکز بند رہے۔

مزید پڑھیں: مستونگ میں خوفناک خودکش حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 128 ہوگئی

دہشت گردی کے واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے ملک کے بیشتر شہروں میں وکلاء بھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔

سانحہ مستونگ پر بلوچستان حکومت کی جانب سے 2 روزہ سوگ جبکہ وکلاء برادری کی جانب سے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

بلوچستان میں تمام سیاسی جماعتوں نے مستونگ دھماکے کے شہداء اور زخمیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اندوہناک واقعے کے بعد کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں اضافی سیکیورٹی تعینات کردی کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024