عراق: بم دھماکے اور فائرنگ میں کم از کم 32 افراد ہلاک
بغداد: عراق میں بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں جمعرات کے روز کم از کم 32 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
المقدادیہ میں کم از کم گیارہ افراد اس وقت مارے گئے جب ایک تقریب کے دوران گاڑی میں دھماکہ ہوگیا۔ پولیس کے مطابق، دھماکے سے بچ جانے والے افراد جب زخمیوں کو لے جانے لگے تو خود کش بمبار نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑالیا۔
دوسری جانب مسلح افراد نے بیجی اور ہدیتھا کے درمیان واقع دو چیک پوسٹوں پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں گیارہ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
سال کے آغاز سے عراق میں تشدد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جہاں ابھی بھی شعیہ، سنی اور کردوں کے درمیان پاور شئرنگ پر تنازعات موجود ہیں۔
تکرکت شہر میں سڑک کنارے نصب تین بم پھٹنے سے تین پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ انبار شہر، جسے سنیوں کا گڑھ مانا جاتا ہے، میں ایک حملے کے دوران سات پولیس اہلکار مارے گئے۔
عراق میں ہمسایہ ملک شام میں خانہ جنگی کے باعث تشدد کو مزید ہوا ملی ہے جس سے یہ پورا خطہ ہی متاثر ہورہا ہے۔