یورپی یونین کے انتخابی مبصرین کی شکایت، ‘بروقت اجازت نامہ نہیں ملے‘
اسلام آباد: یورپی یونین الیکشن مبصرین (ای یو ای او ایم) نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے اجازت نامہ دینے میں تاخیر کے باعث انتخابی عمل کے بعض امور کی نگرانی نہیں کی جاسکی۔
ای یو ای او ایم کے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے انتخابات میں بطور مبصرین خوش آمدید کہنے کے بعد مشن 24 جون سے اسلام آباد میں فعال ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ یورپی یونین مشن کو طویل المعیاد مبصرین (ایل ٹی او) کو گزشتہ روز اجازت نامہ وصول ہوا جبکہ یورپی یونین کے مبصرین کے طریقہ کار میں انتخابات کو محض چند دنوں تک نہیں دیکھا جاتا بلکہ الیکشن سے 5 ہفتے قبل ہی نگرانی شروع کردی جاتی ہے۔
خبرسے متعلق مزید پڑھیں:
‘انتظامی تاخیر کے باعث الیکشن کے بعض امور کی نگرانی نہیں ہو سکی‘