Live Election 2018

عوام 25 جولائی کو اپنا فیصلہ دیں گے، مشاہد اللہ خان

شائع July 14, 2018

سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام جمہوریت کے حامیوں کے ساتھ ہیں، وہ ہر سازش کو ناکام بنائیں گے اور 25 جولائی کو اپنا فیصلہ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت میں شامل افراد میں سے کسی اچھائی کی توقع نہیں بلکہ نگراں حکومت میں شامل افراد ہمارے خلاف کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج نوازشریف نہیں، انقلاب آیا ہے، پاکستان کی عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کو پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے یاد ہیں، غیرجمہوری عناصر نہ قوم کے مفاد میں ہیں نہ ملک کے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اپنی جان کا خطرہ ہوتے ہوئے ملک آنے پر ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک و قوم کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ خبر:

نواز شریف اڈیالہ جیل، مریم نواز سہالہ سب جیل منتقل

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2025
کارٹون : 25 دسمبر 2025