• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سیکیورٹی الرٹ کی وضاحت کیلئے نیکٹا حکام الیکشن کمیشن میں طلب

شائع July 13, 2018

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے سیاستدانوں اور امیدواروں کو درپیش سیکیورٹی خدشات کا نوٹس لیتے ہوئے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) حکام کو طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی شخصیات اور انتخابی امیدواروں کو خطرات کے حوالے سے جاری ہونے والے انتباہ کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ای سی پی نے نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر کو کل طلب کرلیا گیا ہے جو سیاستدانوں کو درپیش خطرات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

مزید پڑھیں: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم خان درانی کے قافلے پر حملہ، 4 ہلاک

ادھر چیف الیکشن کمشنر نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم خان درانی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ کرتے ہوئے نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا، آئی جی اور چیف سیکریٹری سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ تمام حکومتیں انتخابات کے لیے ماحول کو پُرامن اور سازگار بنانے کے لیے اقدامات کریں جبکہ تمام امیدواروں کو بلاامتیاز سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے متعدد مرتبہ امیدواروں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی، صوبائی حکومت وضاحت کرے کہ بار بار ہدایت کے باوجود سیکیورٹی کے انتظامات کیوں نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: اے این پی کی انتخابی مہم کے دوران دھماکا، ہارون بلور سمیت 20 جاں بحق

خیال رہے کہ 13 جولائی کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔

اس واقعے میں اکرم خان درانی محفوظ رہے لیکن بدقسمتی سے 4 افراد جاں بحق اور 3 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ 10 جولائی کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی انتخابی مہم کے دوران خودکش حملے میں صوبائی اسمبلی کے امیدوار اور بشیر بلور کے صاحبزادے ہارون بلور سمیت 20 افراد جاں بحق اور 48 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024