• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان آنے کے لیے ترستی سونم کپور

شائع July 13, 2018

بولی وڈ کی اسٹائلش اداکارہ سونم کپور نے جن کی گزشتہ ماہ جون میں ریلیز ہونے والی بولڈ فلم ‘ویرے دی ویڈنگ’ پاکستان میں ریلیز نہیں کی گئی تھی، انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ یہاں آنے کو ترس رہی ہیں۔

رواں برس اپنی شادی کی وجہ سے میڈیا کی خبروں میں کئی ہفتوں تک رہنے والی سونم کپور ایک بار پھر اپنے منفرد بیان کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہیں۔

اس بار وہ اپنی کسی فلم یا کردار کے حوالے سے نہیں بلکہ اس بیان کی وجہ س سے خبروں میں ہیں کہ انہوں نے نہ صرف پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا، بلکہ انہوں نے ہندو انتہاپسندوں کو غصہ دلانے کی باتیں بھی کیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سونم کپور نے سوشل شیرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر نئے متعارف کرائے گئے فیچر ‘آسک می’ کو استعمال کرتے ہوئے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے۔

اس فیچر کے ذریعے اداکارہ سے دنیا بھر میں رہنے والے مداحوں نے آن لائن سوالات کیے، جن کے انہوں نے جوابات دیے۔

اداکارہ نے جہاں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا وہیں انہوں نے مسلمانوں سے بھی محبت کرنے کی بات کہی۔

مسلمانوں سے محبت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک صارف کے سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ تمام مذاہب کے پیروکاروں سے محبت کرتی ہیں، کیوں کہ ہندو ازم نے انہیں سب سے محبت کا درس دیا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اسی طرح انہوں نے ٹرانس جینڈر افراد سے اپنی محبت اور تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پربھی مثبت جواب دیا۔

اداکارہ سے جو سب سے زیادہ دلچسپ سوال کیا گیا وہ پاکستانی فالؤرز اور پاکستان سے متعلق تھا۔

اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے پاکستانی فالؤرز سے پیار کرتی ہیں؟

سونم کپور نے مختصرا جواب دیا کہ وہ پاکستان سے محبت کرتی ہیں اور وہاں جانے کی خواہش مند بھی ہیں۔

ان کے جواب کے انداز سے پتہ چلتا ہے کہ اداکارہ اپنے پاکستانی فالؤرز سے ملنے کے لیے یہاں آنے کو ترس رہی ہیں۔

سونم کپور پہلی بولی وڈ شخصیت نہیں ہیں، جنہوں نے پاکستان آنے یا پاکستان سے محبت کرنے کا بیان دیا ہو۔ اس سے قبل بھی متعدد بولی وڈ شخصیات اس طرح کے بیان دے چکی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024