• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آمنہ بابر نے خود کو ہراساں کرنے والوں کی تصاویر شیئر کردی

شائع July 13, 2018
فوٹو/ انسٹاگرام
فوٹو/ انسٹاگرام

پاکستانی ماڈل آمنہ بابر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تین لڑکوں کی تصاویر شیئر کی، جو لاہور میں ان کے گھر کے باہر انہیں ہراساں کررہے تھے۔

اپنی پوسٹ میں آمنہ نے بتایا کہ یہ لڑکے ان کا پیچھا کرنے کے ساتھ نازیبا اشارے کررہے تھے، جبکہ اس دوران آمنہ کی والدہ بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔

آمنہ نے مزید بتایا کہ یہ لوگ دن کی روشنی میں انہیں ہراساں کرتے رہے تاہم وہاں موجود کسی بھی شخص نے ان لڑکوں کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔

بعدازاں آمنہ کی والدہ نے انہیں دھمکی دی جس کے بعد یہ لڑکے فوری وہاں سے چلے گئے۔

آمنہ نے اپنی پوسٹ پر سوال کیا کہ ’مردوں کو خواتین اور لڑکیوں کو ڈرانے کی کیا ضرورت ہے؟ یہ سب کب ختم ہوگا؟ لوگ صرف کھڑے دیکھ کیوں رہے ہوتے ہیں، ایسی چیزیں قابل قبول کس طرح ہوسکتی ہیں؟‘

خیال رہے کہ 25 سالہ آمبہ بابر کا شمار پاکستان کی نامور ماڈلز میں کیا جاتا ہے، جو بڑے بڑے برینڈز اور فیشن شوز کا حصہ بنتی رہتی ہیں۔

انہیں 2014 میں منعقد لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین ابھرتی ہوئی ماڈل کا ایوارڈ دیا گیا تھا جبکہ ہم ایوارڈز میں وہ 2 مرتبہ بہترین ماڈل کا اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024