نوازشریف، مریم نوازکی وطن واپسی سے اہلخانہ سے ملاقات کے رقت انگیز مناظر
سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن سے وطن واپسی سے قبل عزیز و اقارب سے ملاقاتیں کی جس کی رقت انگیز تصویریں سوشل میڈیا پر شائع ہوئیں۔
خیال رہے کہ انہیں ایون فیلڈ ریفرنس میں مجرم قرار دیئے جانے کے بعد الیکشن سے بھی نااہل قرار دیا جا چکا ہے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا دی تھی۔
نواز شریف اور مریم نواز عزیز و اقارب سے مل رہے ہیں۔
نوازشریف ھم شرمندہ ھیں.😭 pic.twitter.com/Lk1el6Xm7v
— صحرانورد (@Aadiiroy) July 12, 2018