• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

مریم نواز سے اظہار یکجہتی کیلئے خواتین کا خصوصی لباس تیار

شائع July 12, 2018

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی جانب سے اپنے تاحیات قائد میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے استقبال کے لیے زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لیے لیگی خواتین ورکرز کے لیے خصوصی طور پر لباس تیار کیا گیا ہے۔

لباس ڈیزائنر حنا پرویز بٹ نے تیار کیا— فوٹو: عارف ملک
لباس ڈیزائنر حنا پرویز بٹ نے تیار کیا— فوٹو: عارف ملک

ذرائع کے مطابق خصوصی طور پر تیار کیے گئے اس لباس پر مریم نواز کی تصویر بنائی گئی ہے اور خواتین ایئرپورٹ آمد پر یہی لباس پہنیں گی۔

خصوصی طور پر تیار کیے گئے اس لباس کی قمیض کا رنگ ہلکا گلابی جبکہ شلوار سفید رکھی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لیے تیار کیے جانے والا لباس ڈیزائنر اور مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے تیار کیا ہے۔

خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جمعہ کو لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔

وطن واپس پہنچنے پر دونوں رہنماؤں کو فوری گرفتار کیے جانے کا بھی امکان ہے کیونکہ احتساب عدالت کی جانب سے دیے گئے فیصلے میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سال جبکہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے دونوں رہنماؤں کے پرتپاک استقبال کی تیاریاں جاری ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی قیادت میں قافلہ ایئرپورٹ پر جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024