• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ریحام خان کی کتاب آن لائن فروخت کے لیے پیش

شائع July 12, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ، ٹی وی اینکر، صحافی اور سماجی کارکن ریحام خان کی سوانح حیات کو آن لائن فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔

خیال رہے کہ ریحام خان کی سوانح حیات پر صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کی عدالت نے درخواست گزار غلام مصطفیٰ کی درخواست پر اشاعت سے متعلق حکم امتناع جاری رکھا ہے۔

عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ ریحام خان کی کتاب میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، اس لیے اس کی اشاعت پر پابندی عائد کی جائے، جس کے بعد عدالت نے اس پر حکم امتناع جاری کردیا۔

تاہم اب ریحام خان کی سوانح حیات کو امریکی آن لائن اسٹور ‘ایمازون’ پر فروخت کے لیے پیش کردیا گیا، دنیا کے متعدد ممالک کے لوگ اس کتاب کی سافٹ کاپی آن لائن خرید سکتے ہیں۔

کتاب کا نام ‘ریحام خان’ رکھا گیا ہے، جب کہ 563 صفحات پر مشتمل اس کتاب کی سافٹ کاپی کی قیمت 10 ڈالر کے قریب یعنی پاکستانی ایک ہزار روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریحام خان کی کتاب میں کیسی باتیں ہیں؟

اس کتاب کو ‘ایمازون’ کے کنڈل ایڈیشن پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، جس کے تحت اس کتاب کو وہی شخص خرید سکتا ہے، جس کا ایمازون پر پہلے سے اکاؤنٹ موجود ہوگا۔

اس کتاب کو امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک میں بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

کتاب کو آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے حوالے سے ریحام خان نے بھی ٹوئیٹ کی، جب کہ پاکستان کے متعدد افراد نے اس کتاب کو آن لائن پڑھنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ٹوئیٹس کیں۔

اس کتاب میں ریحام خان نے عمران خان کے ساتھ گزاری گئی زندگی سمیت اپنی مکمل زندگی کا تفصیلی بیان پیش کیا ہے۔

علاوہ ازیں ریحام خان نے کتاب میں پاکستان کے سیاسی و سماجی مسائل سمیت دیگر موضوعات پر بھی کھل کر بات کی ہے۔

کتاب کے شائع ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر کتاب کے مواد کے حوالے سے مختلف دعوے کیے جاتے رہے، جب کہ اس پر ریحام خان اور پی ٹی آئی ارکان کے درمیان بھی سوشل میڈیا پر آن لائن لفظی جنگ جاری رہے۔

مزید پڑھیں: ریحام خان نے کتاب میں کیا لکھا ہے، حمزہ علی عباسی نے بتادیا

کتاب کو آن لائن فروخت کیے جانے کے بعد پاکستان میں ٹوئٹر پر ریحام خان کا ٹرینڈ بھی مقبول رہا، جس میں کئی افراد نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کتاب پڑھی ہے، جس میں کئی انکشافات کیے گئے ہیں۔

تاہم تاحال اس کتاب پر پاکستان کے کسی بھی نشریاتی ادارے میں کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔

انتخابات کے دنوں میں ریحام خان کی کتاب کے سامنے آنے کو تحریک انصاف کے نتائج کے حوالے سے اہم سمجھا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024