انتخابات اور سیکیورٹی صورتحال
ملک بھر میں ایک طرف جہاں 25 جولائی کو عام انتخابات ہونے جارہے ہیں تو وہیں انتخابات سے قبل سیاسی رہنماؤں کی سیکیورٹی کو خطرات بھی لاحق ہیں۔
گزشتہ دنوں عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) کے رہنما اور صوبائی امیدوار ہارون بلور کو خودکش دھماکے میں نشانہ بھی بنایا گیا، جس میں وہ جاں بحق ہوگئے تھے۔
اسی حوالے سے ڈان میں شائع ہونے والا کارٹون انتخابات میں سیکیورٹی خطرات کی عکاسی کرتا نظر آتا ہے۔
