الیکشن کمیشن کی انتخابی عملے پر کرم نوازیاں
اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) نے عام انتخابات میں فرائض انجام دینے والے انتخابی عملے، پریذائڈنگ افسروں کی مراعات میں اضافہ کردیا۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پریذائنگ افسران اپنے موبائل سے انتخابی نتائج کی تصاویر بھیج کر ایک ہزار ہزار روپے حاصل کرسکیں گے، اس طرح صرف ایک کلک پر 85 ہزار پریذائڈنگ افسران میں 8 کروڑ 50 لاکھ روپے تقسیم کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پریذائڈنگ افسران کو اعزازیہ اور دیگر سہولیات کے علاوہ ایک ہزار روپے ملیں گے۔
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پریذائڈنگ افسران کا اعزازیہ بھی بڑھایا گیا ہے اور اسے 3200 سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔
خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں