• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
Live Election 2018

اقتدار میں آکر اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے، عمران خان

شائع July 12, 2018

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر اقتدار میں آئے تو اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کریں گے اور مسلمانوں کے ساتھ ہندوں لڑکیوں کی زبردستی شادیاں روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں گے۔

وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ کنونشن میں اقلیتی گروپ کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ مجھے ہندو برادری سے ایسی شکایات موصول ہوئی ہیں کہ سندھ میں ان کی خواتین کی زبردستی مسلمانوں سے شادی کی جاتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کے غریب طبقات کو بنیادی حقوق فراہم کرے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین نے آئین میں بتائے گئے بنیادی حقوق فراہم کرکے اقلیتوں کی زندگی کو بہتر بنانے سے متعلق پارٹی ایجنڈہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں قائم کی گئی فلاحی ریاست میں اقلیتوں کو ان کے حقوق فراہم کیے تھے لیکن پاکستان میں کمزور اپنے حقوق سے محروم ہے‘۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025