• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
Live Election 2018

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دہشت گرد کے خطرے سے آگاہ کردیا

شائع July 12, 2018

محکمہ داخلہ پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔

پنجاب میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور الیکشن مہم کے اجتماعات کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ صوبے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے اور مشکوک افراد، لاوارث سامان، موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی اطلاع 15 پر دی جائے۔

حکام نے مزید ہدایت کی کہ انتخابی مہم کے اجتماعات میں حفاظتی انتظامات کے لیے قبل از وقت انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024