• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کایلی جینر دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بننے کے قریب

شائع July 11, 2018
— فوٹو بشکریہ کایلی جینر انسٹاگرام پیج
— فوٹو بشکریہ کایلی جینر انسٹاگرام پیج

کایلی جینر کو ہوسکتا ہے کہ ان کی بہنوں کی وجہ سے جانا جاتا ہو مگر سوشل میڈیا پر متحرک یہ خاتون اس وقت دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی (پاکستان کے مطابق کھرب پتی) بننے کے قریب ہیں۔

امریکی جریدے فوربس نے امریکی ویمن بلین ائیرز کے حوالے سے پرچا جاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ کایلی جینر اس وقت 90 کروڑ ڈالرز (ایک کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کی مالک ہیں۔

فوٹو بشکریہ فوربس
فوٹو بشکریہ فوربس

فوربس کے مطابق کایلی جینر نہ صرف اپنی بہنوں میں سب سے زیادہ امیر ہیں بلکہ وہ امریکا کی امیر ترین خواتین میں 27 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں : کایلی جینر کے 18 الفاظ سے فیس بک کو 13 کھرب کا فائدہ

کایلی جینر کے مقابلے میں ان کی بڑی بہن اور مقبول رئیلٹی اسٹار کم کاردیشین کے اثاثوں کی مالیت صرف 35 کروڑ ڈالرز کے قریب ہے۔

20 سالہ کایلی جینر کے اثاثوں میں اتنا اضافہ ان کی میک اپ مصنوعات کی مقبولیت کا نتیجہ ہے۔

کایلی کاسمیٹکس کی مالیت اس وقت 80 کروڑ ڈالرز کے قریب ہے اور گزشتہ سال اس کمپنی نے 33 کروڑ ڈالرز کی مصنوعات فروخت کیں۔

کایلی جینر ہی اس کمپنی کی واحد مالک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پہلی بار ماں بننا دنیا کا بہترین احساس ہے، کایلی جینر

انہوں نے اپنی کمپنی کو درحقیقت سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کامیاب بنایا ہے اور کمپنی میں صرف 5 کل وقتی ملازمین ہیں، جس کی وجہ سے انتظامی اخراجات بھی بہت کم ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کے اثر رسوخ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ رواں سال فروری میں اسنیپ چیٹ کے خلاف ان کے 18 لفظی پیغام نے فیس بک کو 13 کھرب روپے کا فائدہ پہنچا دیا تھا۔

جریدے کا کہنا تھا کہ ایک سال کے اندر کایلی جینر سب سے کم عمر ارب پتی شخصیت کے طور پر سامنے آئیں گی، یہ اعزاز اس وقت مارک زکربرگ کے پاس ہے جو 23 سال کی عمر میں ارب پتی بن گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024