• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
Live Election 2018

انتخابات 2018: اے این پی ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر

شائع July 11, 2018

پشاور: یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اے این پی کے امیدوار ہارون بلور کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ میں زور دار دھماکا ہوا جس سے وہ زخمی ہوگئے بعد ازاں ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے اے آئی جی شفقت ملک کا کہنا تھا کہ 'ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ خودکش تھا اور اس کا نشانہ ہارون بلور تھے'۔

سی سی پی او پشاور قاضی جمیل کے مطابق ہارون بلور کی کارنر میٹنگ کے دوران ہونے والے بم دھما کے میں 12 افراد جاں بحق اور تقریباً 30 افراد زخمی ہوگئے, حملے میں ہارون بلور کے صاحبزادے دانیال ہارون بلور محفوظ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکا رات 11 بجے کے قریب کے ہوا اور اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ ہارون بلور پشاور میں 2012 میں انتخابی مہم کے دوران خود کش دھماکے کا نشانہ بننے والے اے این پی کے سینئر رہنما بشیر بلور کے صاحبزادے تھے اور پشاور سے صوبائی اسمبلی پی کے 78 سے امید وار تھے، اس کے علاوہ ہارون بلور اے این پی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات بھی تھے۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں:

پشاور: انتخابی مہم کے دوران دھماکا، اے این پی کے ہارون بلور سمیت 13 افراد جاں بحق

رپورٹ: سراج الدین، عارف حیات

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024