• KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:43pm
  • ISB: Maghrib 6:27pm Isha 7:51pm
  • KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:43pm
  • ISB: Maghrib 6:27pm Isha 7:51pm
Live Election 2018

ملک میں عام انتخابات کے دوران فیس بک پر جعلی خبریں پھیلنے کا امکان

شائع July 10, 2018

فیس بک نے اس بات کا خدشہ پہلے ہی ظاہر کیا تھا کہ 2018 میں پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران جعلی خبریں پھیلنے کا امکان ہے، تاہم ساتھ ہی ویب سائٹ نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا تھا کہ وہ جعلی خبروں کے پھیلاؤ کی کوششوں کو ناکام بنادے گی۔

اب اس ضمن میں فیس بک نے اہم اقدامات اٹھائے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ عام انتخابات کے دوران جعلی خبریں نہ پھیلیں۔

فیس بک نے پاکستان میں انتخابات کے دوران جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور ایک عالمی خبر رساں ادارے کے اشتراک سے اقدامات کا آغاز کردیا، جس کے تحت سنسنی پر مبنی خبروں کی ویب سائٹ پر حوصل شکنی کی جائے گی۔

منصوبے کے تحت فیس بک پاکستان کے صارفین سے پھیلنے والی خبروں سے متعلق سروے کرکے یہ معلوم کرنے کی کوشش کرے گا کہ کون سی خبریں درست ہیں اور کس خبر میں کتنی سنسنی ہے؟

ساتھ ہی عالمی خبر رساں ادارہ بھی فیس بک کو پھیلنے والی خبر سے متعلق آگاہ کرے گا کہ وائرل ہونے والی خبر جعلی ہے یا درست۔

اسی طرح فیس بک کا خودکار نظام بھی پاکستان میں عام انتخابات کے دوران سیاسی تناظر میں پھیلنے والی خبروں کی نگرانی کرے گا۔

فیس بک پر جعلی خبروں کی حوصلہ شکنی کے لیے ویب سائٹ نے اپنے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ نظر آنے والی خبروں پر خاص نظر رکھیں، کیوں کہ کئی ایسے جعلی ادارے بھی ہیں، جو دوسرے معروف اور بہتر ساکھ رکھنے والے صحافتی اداروں کا نام استعمال کرکے سنسنی پر مبنی خبریں پھیلاتے ہیں۔

اس حوالے سے فیس بک کی مزید ہدایات پڑھیں:

پاکستان میں انتخابات کے دوران جعلی خبروں پر فیس بک کا بیان

کارٹون

کارٹون : 30 مارچ 2025
کارٹون : 29 مارچ 2025