• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

پاکستان میں پہلی مرتبہ مصنوعی دل کی کامیاب پیوند کاری

شائع July 10, 2018

کراچی: پاکستان نے شعبہ طب میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملک میں پہلی مرتبہ مصنوعی دل کی کامیاب پیوند کاری کرلی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا کہ ان کے سرجنز نے عام طور پر ’مکینکل پمپ‘ کے نام سے معروف لیفٹ وینٹریکولر اسسٹ ڈیوائس (ایل وی اے ڈی) نصب کرنے کا کامیاب آپریشن کرلیا۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ایک بزرگ خاتون کے سینے میں مصنوعی دل نصب کیا گیا کیونکہ ان کے جسم میں خون کی صحیح طریقے سے روانی کے لیے ان کے دل کو میکینکل مدد کی ضرور تھی۔

مزید پڑھیں: ایس آئی یو ٹی میں جگر کی پیوند کاری کے 7 کامیاب آپریشن

اس حوالے سے این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر اور امریکا سے واپس آئے ہوئے ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر پرویز چوہدری نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے خاتون کے سینے میں مصنوعی دل نصب کردیا ہے۔

پروفیسر ندیم قمر نے کامیاب سرجری کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ’سرجنز کی ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر پرویز چوہدری کر رہے تھے اور انہوں نے خاتون مریضہ کے سینے میں تیکنینی طور پر معروف ایل وی اے ڈی (مصنوعی دل) کی کامیابی تنصیب کی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ سرجری کے بعد مریضہ کی طبیعت بہتر ہے اور وہ بغیر کسی سہارے کے سانس لے سکیں گی اور اپنے اہل خانہ سے بات کرسکیں گی۔

این آئی سی وی ڈی کے حکام کا کہنا تھا کہ سرکاری یا نجی ہسپتالوں میں اس طرح کی سرجری پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایس آئی یوٹی میں جگر کی کامیاب پیوند کاری کا آغاز

خیال رہے کہ ایل وی اے ڈی ایک معاون آلہ ہے جو دل کی بائیں وینٹریکل کی کمزوری کا شکار مریضوں کو خون کو پمپ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے کیونکہ ایک میکینکل ڈیوائس کے ساتھ مریض کے دل کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

اس کامیاب آپریشن کے حوالے سے نگراں وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر سعدیہ رضوی کو بھی بریفنگ بھی دی گئی۔

پروفیسر ندیم قمر کا کہنا تھا کہ ایل وی اے ڈی کی تنصیب کا عمل آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گا اور ہم آئندہ دنوں میں این آئی سی وی ڈی میں مزید اس طرح کے ٹرانسپلانٹ کریں گے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Jamil Jul 10, 2018 12:59pm
I like all NEWS of DAWN
riz Jul 10, 2018 02:00pm
great news,, congrats Pakistan,,,

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024