• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

صحافی برادری کا ڈان اخبار سے اظہار یکجہتی کیلئے کیمپ لگانے کا اعلان

شائع July 10, 2018

کراچی: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کی کال پر کراچی یونین آف جرنلسٹ (کے یو جے) ڈان اخبار سے اظہار یکجہتی کے لیے اس کے دفتر کے باہر 11 جولائی کو کیمپ لگائے گی۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں روزنامہ ڈان کی ترسیل میں رکاوٹوں کے سلسلے میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے اور ہاکرز کو اخبار شہریوں تک نہ پہنچانے کی براہِ راست ہدایات دی جارہی ہیں، ہاکرز کو ڈان اخبار کی تقسیم کے دوران مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں اور جسمانی تشدد سے خوفزدہ کر کے ہراساں کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ڈان اخبار کی ترسیل میں رکاوٹ کی اطلاعات

اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ اور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کی درخواست کی گئی تھی۔

پی ایف یو جے کی جانب سے کیمپ کا مقصد آزادی صحافت کی بقاء ہے۔

اس سے قبل پی ایف یو جے نے میڈیا پر غیر اعلانیہ سینسرشپ کے خلاف 5 جولائی کو ملک گیر یوم سیاہ منایا تھا۔

کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری ناصر محمود نے اپیل کی تھی کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر ڈان اخبار کی ترسیل میں حائل رکاوٹوں کا نوٹس لیں۔

مزید پڑھیں: ڈان اخبار کی ترسیل میں رکاوٹ آئین کے آرٹیکل19 کی خلاف ورزی قرار

فہیم صدیقی اور ناصر محمود کا کہنا تھا کہ میڈیا کو الیکشن کی کوریج پر آزادانہ رپورٹنگ سے باز رکھنے کی کوشش انتخابات کو مشکوک بنا دیں گے۔

کے یو جے نے صحافی برادری، ارکان سول سوسائٹی، لیبر رہنماؤں، وکلاء اور سیاست دانوں سے اپیل کی تھی کہ احتجاجی کیمپ میں شریک ہوں۔

پی ایف یو جے کی کال پر دیگر صحافتی تنظیموں نے اسلام آباد، لاہور اور پشاور کے ڈان آفس کے باہر کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔


یہ خبر 10 جولائی 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024