• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاک فوج کا 2 دن کی تنخواہ دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کیلئے دینے کا اعلان

شائع July 9, 2018

پاک فوج نے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے 2 دن کی تنخواہیں دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئیٹر پر بتایا کہ دیامربھاشا اورمہمند ڈیم کے لیے فوج کے افسران دو دن کی تنخواہ دیں گے۔

ان کہنا تھا کہ قومی فریضے کے لیے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران دو دن کی تنخواہ دیں گے جبکہ سپاہی ایک دن کی تنخواہ ادا کریں گے۔

۔

میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئیٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ کے ساتھ ’ڈیمز پاکستان کے لیے‘ بھی استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیموں کی تعمیر کیلئے پیسہ دینے والوں کے ہاتھ چومنے چاہئیں، چیف جسٹس

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے مشترکہ مفادات کونسل کے متفقہ فیصلوں کی روشنی میں مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت دی تھی، جس کے تحت 4 ہزار 5 سو میگاواٹ کی گنجائش والے دیامر بھاشا ڈیم جبکہ 700 میگا واٹ والے مہمند ڈیم کی تعمیر کے احکامات دیے گئے تھے۔

اس کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے ملک میں ڈیمز کی تعمیر کے سلسلے میں ’دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم فنڈ-2018‘ کے عنوان سے فنڈز اکھٹے کرنے کے لیے بینک اکاؤنٹ کھولا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم

یہ اکاؤنٹ سپریم کورٹ کی جانب سے وفاقی حکومت، واپڈا اور دیگر اعلیٰ حکام کو دیے گئے خصوصی احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے کھولا گیا تھا۔

سب سے پہلے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے فنڈز کی مد میں اس اکاؤنٹ میں جمع کرائے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ikraam Jul 09, 2018 10:27pm
Bank a/c.....kis bank ka h plz bnk nam bta 2

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024