• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
Live Election 2018

عمران خان کے پاس 2 لاکھ روپے کے مویشی لیکن کوئی گاڑی نہیں

شائع July 9, 2018 اپ ڈیٹ February 25, 2021

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کے اثاثوں کی تفصیل اور اس کے ساتھ عمران خان کا بیان حلفی ویب سائٹ پر جاری کردیا ۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت 3 کروڑ 86لاکھ 94ہزار روپے سے زائد ہے،خیال رہے کہ گزشتہ سال کی مقابلے میں رواں سال عمران خان کے اثاثوں میں 23لاکھ 2ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

بیان کے مطابق عمران خان نے 168ایکڑ زرعی اراضی پر 2017میں 3لاکھ 19 ہزار روپے کا زرعی ٹیکس ادا کیا جبکہ عمران خان نے اپنی سالانہ آمدن 47 لاکھ 76ہزار 611 روپے ظاہر کی، اور اس آمدنی پر 1لاکھ 3763 روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔

عمران خان نے زیرکفالت افراد میں بشرٰی بی بی، قاسم خان اور سلیمان خان کو ظاہر کیا ہے، اس کے ساتھ بنی گالہ جائیداد کی مالیت 1کروڑ14 لاکھ 71ہزار روپے ظاہر کی ہے۔

دوسری جانب عمران خان کے پاس بنی گالہ میں ہی 6 کنال کی اراضی کی مالیت 50لاکھ 50ہزار روپے ظاہر کی گئی ہے جبکہ عمران خان نے گرینڈ حیات پلازہ میں 2بیڈ کا فلیٹ ظاہر کیا جس کی مالیت 1کروڑ 19لاکھ70 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی ملکیت میں ایک بھی ذاتی گاڑی نہیں ہے عمران خان کے پاس 2لاکھ روپے کے مویشی اور 5لاکھ کا فرنیچر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024