• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

معروف گلوکار جسٹن بیبر کی امریکی ماڈل سے منگنی

شائع July 9, 2018
فوٹو/ فائل
فوٹو/ فائل

معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈ وین سے منگنی کرلی۔

رپورٹس کے مطابق 24 سالہ جسٹن بیبر نے بہاماس کے ایک ریسٹورنٹ میں 21 سالہ ماڈل کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے انگوٹھی پہنا کر منگنی کی۔

خبر میں مزید بتایا گیا کہ جسٹن بیبر کے گارڈز نے ریسٹورنٹ میں موجود تمام افراد سے اس موقع پر اپنے فونز بند کردینے کا مطالبہ کیا۔

گلوکار کی جانب سے اس حوالے سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم ان کے گھرانے سے تعلق رکھنے والے افراد سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کررہے ہیں۔

جسٹن کے والد جیریمی بیبر نے اپنے انسٹاگرام پر بیٹے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے فخر ہے صرف یہی کہنا کافی نہیں، زندگی کے نئے موڑ کے لیے پرجوش ہوں‘۔

@justinbieber Proud is an understatement! Excited for the next chapter!

A post shared by Jeremy Bieber (@jeremybieber) on

جبکہ گلوکار کی والدہ نے بھی ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈ وین ماضی میں بھی ساتھ رہے ہیں تاہم جسٹس بیبر کی گرل فرینڈ سلینا گومز سے الگ ہونے کے بعد وہ وہ حال ہی میں دوبارہ ملے۔

جسٹن بیبر اور سلینا گومز
جسٹن بیبر اور سلینا گومز

یہ دونوں گزشتہ ایک ماہ سے ساتھ ہیں، تاہم ان کی شادی کے حوالے سے اب تک کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

ہیلی بالڈ ون نے ماڈلنگ کے علاوہ ٹی وی کے کئی شوز اور میوزک ویڈیوز میں بھی کام کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024